30 ستمبر 2020 - 11:20
سپاہ پاسداران کے 3 جوان دھشتگردانہ حملے میں شہید

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے 3 جوان صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر نیکشہر میں شہید ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قدس بریگیڈ کے بیان کے مطابق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے جوانوں کی دو گاڑیوں پر کل شام دہشتگردوں کی ایک گاڑی نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قدس بریگیڈ کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔ اس واقعہ میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے مذموم اہداف کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں اور انقلاب مخالف عناصر کی حمایت کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری سے دشمن طاقتیں اپنے مذموم اہداف میں ناکام رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲